شوہر نے بیوی اور اپنی ہی 3 بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ،وجہ سامنے آگئی

Rahim Yarkhan Murder

رحیم یار خا ن: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر دیا ،ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں حواکی بیٹیاں غیرت کے نام پر سماج کی بھینٹ چڑھ گئیں ،ترجمان پولیس رحیم یارخان کے مطابق شوہر نے کاروکاری کے الزام میں اپنی ہی تین بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔