پی ڈی ایم نے مہنگائی مارچ کا اعلان کر دیا

پی ڈی ایم نے مہنگائی مارچ کا اعلان کر دیا
کیپشن: پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹ مومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے ایک بار پھر مہنگائی مارچ کا اعلان کر دیا۔ 

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آج پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا اور اپوزیشن اتحاد نے اسے مہنگائی مارچ کا نام دیا۔ 

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے قافلے 23 مارچ 2022 کو اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ تین روز کے لیے دھرنا دیں گے۔ پی ڈی ایم کے شرکاء اسلام آباد میں ہی جمعہ کی نماز ادا کریں گے۔ مہنگائی مارچ 23 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا اور آنے کی تاریخ دیں گے واپس جانے کی تاریخ بعد میں دیں گے۔ 

اس سے قبل اجلاس میں میں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کی اسلام آباد میں دھرنے کے بجائے ایک روزہ شو کرنے اور کارکنان کو جلسہ کے لیے فوری متحرک کرنے کی تجویز دے دی۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں سے فوری استعفوں پر بضد رہے اور کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دے کر عوام کے ساتھ کھڑے ہونا چاہے۔ اگر آج کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو پی ڈی ایم کی تحریک کا کیا فائدہ ہو گا۔

انہوں نے پی ڈی ایم کی سربراہی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آج فیصلہ کریں ورنہ میں سربراہی سے مستعفی ہوتا ہوں۔

گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم کے اسٹیئرنگ کمیٹی  کے اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں پر اتفاق کیا گیا تھا۔