فضل الرحمن کے ساتھ کوئی نہیں، پی ڈی ایم پھر لانگ مارچ سے پیچھے ہٹ جائے گی: فواد 

فضل الرحمن کے ساتھ کوئی نہیں، پی ڈی ایم پھر لانگ مارچ سے پیچھے ہٹ جائے گی: فواد 
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے 23 مارچ کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد وزیراطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں پی ڈی ایم کوئی لانگ مارچ نہیں کرے گی انہوں نے پھر تاریخ بدل لینی ہے۔ یہ پہلے بھی ایسا ہی کرچکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن سسٹم سے باہر وہ چاہتے ہیں یہ سسٹم ہی نہ رہے۔ 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی یہ تاریخ رہی ہے وہ پہلے بھی تاریخیں دے کر بدلتے رہے ہیں۔  مولانا کئی بار تاریخ دینے کے بعد اس سے پھرچکے ہیں اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ مولانا فضل الرحمٰن بے وقت کا راگ الاپ رہے ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی بات کوئی بھی سننے کو تیار نہیں اور نہ ہی کوئی ان کے ساتھ ہے ۔ مولانا حوصلہ کریں اور دائیں بائیں دیکھیں ۔ ان کے ساتھ کوئی نہیں ۔مولانا کی ساری کوشش دوبارہ سسٹم میں داخل ہونے کیلئے ہے ۔ مولانا اب سسٹم کا حصہ نہیں ۔ اس لئے چاہتے ہیں سسٹم ختم ہو تاکہ ان کی جگہ بنے۔