میڈیا والے نہ دین کی بات کرتے ہیں نہ تعلیم کی، ان کا کام پیسا بنانا ہے، پرویز خٹک

میڈیا والے نہ دین کی بات کرتے ہیں نہ تعلیم کی، ان کا کام پیسا بنانا ہے، پرویز خٹک
کیپشن: میڈیا والے نہ دین کی بات کرتے ہیں نہ تعلیم کی، ان کا کام پیسا بنانا ہے، پرویز خٹک
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا کہ ہر بات کا ذمہ دار حکومت کو نہ بنائیں اور میڈیا والے نہ دین کی بات کرتے ہیں نہ تعلیم کی اور نہ صحت کی بلکہ ان کا کام صرف پیسے کمانا ہوتا ہے۔ 

وزیر دفاع پرویزخٹک نے  سانحہ سیالکوٹ کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بات کا ذمہ دار حکومت کو نہ بنائیں۔

پرویز خٹک نے سوال کا جواب دینے کے بجائے میڈیا کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان سے سوال نہ کریں، میڈیا والے سوچ کیوں نہیں بدلتے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی پراینکرز آئیں اور لوگوں کو سمجھائیں، بچوں کو سمجھائیں بلکہ حکومت کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔ میڈیا والے نہ دین کی بات کرتے ہیں نہ تعلیم کی اور نہ صحت کی بلکہ ان کا کام صرف پیسے کمانا ہوتا ہے۔ 

علاوہ ازیں صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہ ٹی ایل پی سے معاہدہ کیا اورپھرسری لنکن شہری کا قتل ہوا؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ اس واقعے کو کسی جماعت سے نہ جوڑا جائے۔ دین کے معاملے میں لوگ جذبے میں آ جاتے ہیں اور ہر کوئی اپنی سوچ رکھتا ہے جبکہ وہاں لوگ اکھٹے ہوئے اور اسلام کا نعرہ لگا اور جذبے میں آ گئے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جب آپ لوگ کالج میں ہوتے تھے تو کتنا جذبہ ہوتا تھا اور بچوں میں لڑائیاں بھی ہوتی ہیں قتل بھی ہوتے ہیں اور میڈیا صرف تنقید کرتا ہے غلط بیانات سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔