شہباز شریف کی تقریر کےدوران کھڑا ہونے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے: فواد 

شہباز شریف کی تقریر کےدوران کھڑا ہونے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے: فواد 
سورس: File

لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر شہباز شریف کی تقریر کے دوران اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کشمیر پر پاکستان کے کمزور مؤقف ہر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس تقریب کے بعد پہلے منگلہ میں ان کی گاڑی کو روکا گیا آج اسلام آباد میں ان کے کاروبار سنچورس مال کو سیل کر دیا گیا ۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایسی فاشسٹ اورغیرجمہوری حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئ،اگر صرف احتجاج پر کشمیر کے وزیر اعظم سےایسی حرکتیں ہوں گی تو مقبوضہ کشمیر کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سرمایہ کار کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں؟ سسکتی معیشت ایسی حرکتوں سے مزید نیچے جائیگی،ملک میں جمہوریت بحال کریں۔