صحافی میرے دل کے قریب ہیں ،وزیراعظم شہبازشریف

 صحافی میرے دل کے قریب ہیں ،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ  صحافیوں کی زندگی کا تحفظ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت اقوام متحدہ کے 10 سالہ پلان آف ایکشن کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز  شریف  کا کہنا تھا  آزادی اظہار رائے معاشرے اور ملک کیلئے اہمیت کی حامل ہے ، حکومت کی ترجیحات صحافیوں کی زندگی کا تحفظ کرنا ہے، ارشدشریف کی ہلاکت انتہائی افسوسناک واقعہ تھا۔  

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ارشد شریف کے معاملے پر کینیا کے صدر سے بات چیت کی، وزیرخارجہ بلاول بھٹو اس معاملے پر کینیا کے حکام سے رابطے میں تھے، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھا، تمام صحافی برادری میرے دل کے بہت زیادہ قریب ہے، صحافیوں کا تحفظ،سکیورٹی  اور حفاظت بہت زیادہ ضروری ہے۔ 


،وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا میڈیا کسی بھی جمہوری ریاست کا اہم ستون ہے، صحافیوں کے تحفظ کیلئے حکومت کی طرف سے اقدامات کئے جارہے ہیں  
پاکستان نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی، صحافیوں کے تحفظ کیلئے حکومت،میڈیا اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہے ۔

مصنف کے بارے میں