سپریم کورٹ کا عمران خان، اسد عمر، فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کا حکم 

سپریم کورٹ کا عمران خان، اسد عمر، فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد: عمران خان ، فواد چودھری اور اسد عمر کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت  ہوئی ۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درخواستیں نمٹا دیں۔

 سپریم کورٹ  نے ریمارکس دیے کہ  ہائیکورٹس توہین الیکشن کمیشن  کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ جلد کرے۔قانون کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی۔لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی سے نہیں حتمی فیصلے سے روکا ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف حکم دینے سے روک رکھا ہے۔ہائیکورٹس میں زیر التوا درخواستوں پر جلد سماعت مکمل کی جائے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن لاہور اور سندھ ہائیکورٹس کے فیصلے تک کیس میں کوئی حتمی آرڈر جاری نہ کرے۔لاہور اور سندھ ہائیکورٹس نے الیکشن کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا۔الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چودغری اوراسد عمر کیخلاف سماعت جاری رکھے۔ 

مصنف کے بارے میں