اسحاق ڈار کو ایک اور ریلیف ، ضبط شدہ تمام اثاثے بحال 

اسحاق ڈار کو ایک اور ریلیف ، ضبط شدہ تمام اثاثے بحال 
سورس: File

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ 

نیب ذرائع کے مطابق  عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اثاثہ جات میں گلبرگ پراپرٹئُ اور مختلف بنک اکاونٹس شامل ہیں۔ 5 ارب 58 کروڑ 80 لاکھ 73ہزار کےپانچ بینک اکاؤنٹس ایک گھر بحال کرنے کا حکم  دیا ہے۔ 

  

نیب مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی جائیداد سیون ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کو واپس دیا جائے ۔اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹ میں منجمد رقم کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں