ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا

ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور: ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ محکمہ صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیر تعمیر ہسپتالوں کو گیس کنکشن فراہم کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود گیس کے نئے کنکشن پر پابندی نہیں اٹھائی جا سکی اور وزارت پٹرولیم نے محکمہ صحت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیر تعمیر ہسپتالوں کو گیس کنکشن فراہم کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی سپلائی اور طلب میں بہت زیادہ فرق ہونے کے باعث درخواست مسترد کی گئی ہے جبکہ وزارت پٹرولیم نے چیف سیکرٹری پنجاب، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کو مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔ 
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گیس کی طلب و رسد کا فرق بہت زیادہ ہے لہٰذا اس صورتحال میں بلک سپلائی کے کنکشنز کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آر ایل این جی پر گھریلو، کمرشل اور بلک سپلائی کی فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ گیس تقسیم کار کمپنیز کی فراہم کردہ سمری کا جائزہ لے کر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں