الیکشن کروانے کیلئے اسمبلیوں کو آئینی مدت پوری کرنے دیں: سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

الیکشن کروانے کیلئے اسمبلیوں کو آئینی مدت پوری کرنے دیں: سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ : سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ میرے قائد نے جو کچھ کہا تھا وہ لفظ بہ لفظ درست ثابت ہوا، انڈیا اور اسرائیل نے عمران کو لانے میں اہم کردار ادا کیا اور فنڈ دیئے، الیکشن کروانے کیلئے اسمبلیوں کو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔ 
تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 4سال قوم پر مسلط رہے اور بڑے دعوے کئے، عمران کی 4سال کوشش رہی کہ پاکستان کا بیڑہ غرق ہوجائے، وہ قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عمران نے قوم سے کیا ہوا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، عمران نے سی پیک کا بھی بیڑہ غرق کر دیا، ہم نے عدم اعتماد سے عمران خان کی حکومت ختم کی، اب الیکشن کروانے کیلئے اسمبلیوں کو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔ 

مصنف کے بارے میں