شفاف انتخابات کا معاملہ التواءمیں گیا تو اگلا قدم اٹھائیں گے: عمران خان 

شفاف انتخابات کا معاملہ التواءمیں گیا تو اگلا قدم اٹھائیں گے: عمران خان 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے عوامی نظرئیے پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر شفاف انتخابات کا معاملہ التوا کا شکار ہوا تو اگلا قدم اٹھائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں نوجوان صحافیوں، سوشل میڈیا انفلوانسرز اور یوٹیوبرز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران قوم نے ریاست کو پستی میں جاتے دیکھا، تاریخ میں آئین و قانون کی پامالی اور سیاسی اقدار و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایسی مثال نہیں ملتی، چادرو و چار دیواری کی بے حرمتی کی گئی جبکہ سماجی و معاشرتی اخلاق کو تباہ کیا گیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی و آئینی آزادیوں پر قدغن لگا کر اقتدار میں بیٹھے اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کیا گیا، نہایت محنت و جانفشانی سے ترقی کی راہ پر گامزن کی گئی معیشت کو تباہ کر دیا گیا جبکہ اظہار رائے پر پابندیوں سے شخصی آمریت کو پروان چڑھانے کی کوششیں ہوئیں۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم سواتی اور شہباز گل جیسے سیاسی کارکنان کو عبرت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جبکہ معروف صحافی سمیع ابراہیم، ایاز امیر، جمیل فاروقی سمیت آزاد صحافت کے قائل صحافیوں کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا، غلامی و ڈکٹیشن قبول نہ کرنے والے تحقیقاتی صحافی ارشد شریف کو ناحق قتل کیا گیا۔ 
عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمیروں کے سودے کر کے جمہوریت کی عزت خاک میں ملائی گئی اور ایوانوں کو لوٹوں سے بھر دیا گیا، چوروں کا کنسورشیم بنا کر 1100 ارب کی چوری معاف کرنے کی شرمناک تاریخ رقم کی گئی، نیب کو تباہ کر کے ریاست کے مجرموں کیلئے این آر او دوم کے ذریعے عام معافی کا اعلان کیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں