سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

 جدہ: دنیا بھر کے بدلتے موسم کے اثرات نے سعودی عرب کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،شمالی اور جنوبی شہروں میں برفباری سےسردی کی شدت بڑھ گئی ۔

تبوک، عسیر اور الطریف،  میں درجہ حرارت صفر ہونے کے ساتھ ساتھ برف باری کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں درجنوں مویشیوں کی موت واقع ہوگئی۔

دارلحکومت ریاض میں درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ رہا ہے۔

جازان میں شدیدبارش ہوئی ، بارش کے بعد بعض علاقوں میں موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا ہے۔جبکہ جمعہ کے روز سےسعودی عرب کے شمالی و جنوبی شہروں میں درجہ حرارت منفی رہا ہے ۔ 

سردی کی شدید لہر کی وجہ سے غیر ملکی ورکروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیاہے ۔ کیونکہ انہیں کئی علاقوں میں اتنی شدید سردی میں بھی کام کرنا پڑ رہا ہے ۔ جبکہ روزانہ کی بنیادوں پر کام کرنے والے آزاد ورکروں کو کام ملنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔