ایران ڈونلڈ ٹرمپ کے صبرکا امتحان نہ لے، امریکی نائب صدر

ایران ڈونلڈ ٹرمپ کے صبرکا امتحان نہ لے، امریکی نائب صدر

واشنگٹن :امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کے صبر کا امتحان نہ لے وائٹ ہاوس میں اب براک اوباما نہیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر ہیں۔ امرےکی ٹی وی کو دےئے گئے اےک انٹرویو میں نائب صدر نے کہا کہ ’بہتر ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کے صبر اور عزم کا امتحان نہ لے۔ 

ایران کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وائیٹ ہاوس میں اب ڈونلڈ ٹرمپ صدر ہیں‘ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے متنازع جوہری پروگرام معاہدے کو میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہماری انتظامیہ اس سمجھوتے کو بدترین قرار دیتے ہیں‘۔ ایک سوال کے جواب میں مائیک پینس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیش آنے والے دنوں میں فیصلہ کریں گے کہ ایران کے جوہری پروگرام پرسمجھوتے کے بارے میں انہیں کیا فیصلہ کرنا ہے۔
گذشتہ جمعہ کو امریکی حکومت نے ایران کے متنازع بیلسٹک میزائل تجربات کے رد عمل میں ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عاید کی تھیں۔دونوں ملکوں کے درمیان تناو اس وقت پیدا ہوا تھا جب گذشتہ ماہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد ایران کو امریکا کا بدترین دشمن قرار دیا تھا۔