روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

ڈھاکا: میانمار میں بدھ انتہا پسندوں اور فوج کے مظالم سے جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ بنگلہ دیشی شہر بالو کھلی میں روہنگیا مسلمان عالمی امداد کے منتظر ہیں۔ روہنگیا پناہ گزینوں میں سے ایک شخص محمد یونس کا کہنا ہے کہ اگر عالمی برادری میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالے تو وہ اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں۔

روہنگیا قبیلے کے لوگوں کا کہنا ہے عالمی برادری انسانی بنیادیوں پر ان کی مدد کرے تو وہ ایک پڑھی لکھی کمیونٹی بن کے دکھا سکتے ہیں۔ پناہ گزینوں کیمپوں میں رہنے والے چھوٹے چھوٹے بچے بوجھ اٹھاتے ہیں جبکہ چھوٹی بچیاں اپنی ماؤں کے ساتھ پانی بھرتی دیکھائی دے رہی ہیں۔ ان کیمپوں میں کچھ فلاحی تنظیمیں بھی کام کر رہی ہیں جو خاص طور پر ماں اور بچے کی صحت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں