مصر بھی پاک-چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کا خواہشمند

مصر بھی پاک-چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کا خواہشمند

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر شریف شاہین نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کا ملک اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مصری وفد نے اسپیکر ایاز صادق سے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مصر کی جانب سے منصوبے میں شامل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ سی پیک بین البراعظمی گیم چینجر منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر کے شامل ہونے سے یہ منصوبہ اس خطے کو افریقا، یورپ اور مشرق وسطیٰ سے منسلک کر دے گا۔ واضح رہے پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہونیوالے کیلئے وسطی ایشیا کے ممالک اور جنوب ایشیا کے ممالک اس رہداری منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں