ای سی ایل سے میرا نام خارج نہیں ہو ا، ایان علی کی درخواست پر دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا

ای سی ایل سے میرا نام خارج نہیں ہو ا، ایان علی کی درخواست پر دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے پر ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا جو 8 فروری کو سماعت کرے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے پر ماڈل گرل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس فاروق احمد شاہ کی سربراہی میں بینچ 8 فروری کو سماعت کرے گا۔ ایان علی نے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو دس دن کے اندر میرا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔ تیرہ دن گزرنے کے باوجود میرا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے بھی وفاقی حکومت کی اپیل خارج کر دی ہے اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں