بیٹا پیدا ہونے کے ڈیڑھ مہینے بعد ہی کرینہ کپور کے جلوے !

بیٹا پیدا ہونے کے ڈیڑھ مہینے بعد ہی کرینہ کپور کے جلوے !

ممبئی :بالی ووڈ کی ”بیبو“ نے گزشتہ روز ہونے والے Lakmeفیشن ویک میں نہ صرف اپنے جلوے بکھیرے بلکہ ڈئزائنر انیتا ڈونگرے کی شو سٹاپر بھی بنیں۔

کرینہ جو کہ Lakmeکی پراڈکٹ ایمبیسڈر بھی رہی ہیں اپنے بیٹے کی پیدائش کے 46دن بعد ہی دوبارہ سے مصروف ہو گئیں ہیں۔

کرینہ کا کہنا ہے کہ ”کام کرنا میری خون میں شامل ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ میں اس فیشن شو کا حصہ ہوں “۔

کرینہ کی وائٹ گولڈن ڈریس کی تصویر کو مداحوں نے بہت پسند کیا۔

واضح رہے کہ اگست 2016میں ہونے واے Lakmeفیشن ویک میں بھی کرینہ نے شرکت کی تھی جب ان کے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش متوقع تھی۔