بنگلہ دیش: دوستانہ میچ کے دوران 14 سالہ کرکٹر قتل

بنگلہ دیش: دوستانہ میچ کے دوران 14 سالہ کرکٹر قتل

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں دو ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران بلے باز نے وکٹ مار کر 14 سالہ لڑکے کا قتل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس جہانگیر عالم نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی شہر چٹاگانگ میں فیصل حسین فیلڈنگ کر رہے تھے جب بلے باز کو آﺅٹ قرار دیا گی تو بلے باز کو یہ دیکھ کر شدید غصہ چڑھا جب انہوں نے دیکھا کہ وہ اسٹمپ یا باولڈ ہوئے اور غصہ میں آ کر اسٹمپس کو اٹھا کر ہوا میں پھینک دیا۔

اس موقع پر اسٹمپس کے قریب ہی موجود فیصل کی اس کی زد میں آ گئے۔ وکٹ لگنے کے بعد فیصل درد کی شدت سے کراہتے ہوئے زمین پر گر گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال میں وہ جانبر نہ ہو سکے اور ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ پولیس نے ملزم بلے باز کو حراست میں لے لیا۔

کھیلوں خصوصاً کرکٹ میں جنون کی حد تک لگاؤ رکھنے والوں کی بنگلہ دیش میں میچوں کے درمیان جھگڑے اور لڑائیاں عام سی بات ہے اور اس میں کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ گزشتہ سال مئی میں ڈھاکا میں ہونے والے میچ کے دوران امپائر کی جانب سے گیند کو نو بال قرار دیے جانے پر اس کا مذاق اڑایا اور بلے باز نے اسٹمپ سے 16 سالہ کرکٹر کو مار مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں