تحریک انصاف کی کرپشن اور نرسنگ ہاسٹل میں مردوں کی موجودگی کیخلاف تحریک التوا

تحریک انصاف کی کرپشن اور نرسنگ ہاسٹل میں مردوں کی موجودگی کیخلاف تحریک التوا

لاہور :پاکستان تحریک انصاف نے سر گنگا رام ہسپتال ادویات کی خریداری میں کروڑوں روپے کے گھپلے اور میو ہسپتال نرسنگ ہاسٹل میں مردوں کی موجودگی میں رنگین تقریبات کے خلاف دو تحاریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیں ۔رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کروائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہسپتال میں 3 ماہ کے دوران ادویات کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ایک انجکشن کو ٹینڈر شدہ ریٹ سے 580 روپے تک مہنگا خریدا گیا، پیپرا رولز کے مطابق ادویات کا ٹینڈر کھلنے کے بعد ہنگامی طور پر 5 سے 10 فیصد مہنگی خریداری کی جا سکتی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 300 فیصد تک مہنگی ادویات کی خریداری کی جنہیں لیٹ دیلیوری کے بجائے رسک پرچیز کے نام دیدیا گیا ۔
جبکہ رکن اسمبلی نبیلہ حاکم علی کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک التواءکار میں کہا گیا ہے کہ میو ہسپتال میں نرسوں کی قیام گاہ میں ڈانس پارٹیاں معمول بن گئی ہیں ۔نرسنگ ہاسٹل میں مردوں کے داخلے پر پابندی ہوا میں اڑا دی گئی ہے۔ڈانس پارٹی سے غیر متعلقہ افراد کا دل بہلایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیاڈپٹی نرسنگ سپر نٹنڈنٹ کشور نرسوں سے پارٹی کےلئے پیسے اکٹھے کرتی ہے اور پھر ان کا بھر پور انداز میں انعقاد کرایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق نرسوں سے باقاعدہ فرمائش کی جاتی ہے۔