پاکستان سپر لیگ ٹو کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاکستان سپر لیگ ٹو کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

لاہور: پاکستان سپر لیگ ٹو کا آغاز 9 فروری کو ہو گا۔ دوسرے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کیلیے تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ ٹرافی کی رونمائی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کر دی گئی ہے۔ ٹرافی میں 50 ہزار کرسٹلز استعمال کیے گئے ہیں۔ ٹاپ پر ایک شوٹنگ اسٹار نمایاں ہے۔ اسے اسپرٹ ٹرافی کا نام دیا گیا اور یہ قوم کی حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔ تقریب میں پانچوں ٹیموں کے کپتان اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی بھی موجود تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں