شاہ رخ اور ماہرہ کا وہ گانا جو فلم ’’رئیس‘‘ میں شامل نہیں کیا گیا

شاہ رخ اور ماہرہ کا وہ گانا جو فلم ’’رئیس‘‘ میں شامل نہیں کیا گیا

 فلم ’رئیس‘ کا ایک اور گانا ’ہلکا ہلکا‘ ریلیز کردیا گیا ہے تاہم گانے کو فلم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم رئیس نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں دھوم مچارہی ہے  اور اب تک اس فلم  نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے اب تک اس کا شمار کامیاب ترین فلموں میں کیا جارہا ہے۔فلم رئیس کو ریلیز ہوئے کافی دن گزر چکے ہیں جب کہ فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کے گانوں نے دھوم مچادی تھی تاہم اب رئیس کا نیا گانا ’ہلکا ہلکا‘ ریلیز کیا گیا ہے جو فلم میں شامل ہی نہیں، نئے ریلیز ہونے والے گانے نے دیگر گانوں کی طرح ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور اب تک لاکھوں لوگ اس گانے کو دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ راہول ڈھولکیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ماہرہ نے شاہ رخ  کی اہلیہ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ ہندو انتہا پسندوں نے اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلم سے ماہرہ خان کے مناظر نکالنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔