اسلام آباد پولیس گردی پر سب اچھا کی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش

اسلام آباد(24 نیوز)اسلام آباد میںMurder) (Temurپولیس گردی کے واقع میں نوجوان کی ہلاکت کی سب اچھا ہے کی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کر دی ، رپورٹ میں مقتول کو قصوروار ٹھہرایا گیا ، سمیع اللہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس گردی پر سب اچھا کی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش

اسلام آباد:اسلام آباد میںMurder) (Temurپولیس گردی کے واقع میں نوجوان کی ہلاکت کی سب اچھا ہے کی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کر دی ، رپورٹ میں مقتول کو قصوروار ٹھہرایا گیا ، سمیع اللہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 اسلام آباد پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے میں مصروف ہے ، وفاقی پولیس نے وزیر داخلہ کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دی۔پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کو وزیر داخلہ کے سامنے حقائق کے برعکس پیش کیا گیا ، چودھری نثار کو دی جانے والی بریفنگ میں پولیس اہلکاروں کو فرض شناس بتایا گیا جبکہ نوجوان تیمور کو قصو وار ٹھہرایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے اپنا فرض پورا کرتے ہوئے تیمور کو روکنے کا کہا نہ رکنے پر پیچھے سے فائرنگ کی گئی ، پولیس نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی کہ قتل کا مقدمہ درج کر کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول تیمور کا والد صلح کے لئے آمادہ ہے ، معمولی واقعات پر نوٹس لینے والے دبنگ وزیر داخلہ حیرت انگیز طور پر پولیس کی اس من گھرٹ بریفنگ پر رام ہوگئے۔

نہ ہی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور نہ ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا بلکہ پولیس کو کھلی چھٹی دے کر بے لگام چھوڑ دیا ، دوسری جانب گرفتار ملزم سمیع اللہ کو اسلام آباد جوڈیشل میجسٹریٹ عامر خلیل کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔