قطر کی تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ

دوحا: قطر کی تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت نوٹ کیا گیا ہے جو1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ اس سے قبل 1964 میں موسمِ سرما کا کم ترین درجہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جو 3.8 سینٹی گریڈ تھا۔

قطر کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ اب تک نوٹ کیا جانے والا کم ترین درجہ حرارت ہے جب کہ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ بلند فضائی دباؤ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اتوار کی صبح 5 بج کر 40 منٹ تک درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ تھا، اس کے بعد ہواؤں نے رخ بدلا اور صرف آدھے گھنٹے میں سردی بڑھی اور درجہ حرارت کم ہوکر ڈیڑھ سینٹی گریڈ رہ گیا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اگرچہ قطر ایک جزیرہ نما خطہ ہے جہاں یورپ سے آنے والی ہوائیں سردی کی وجہ بنتی ہے جب کہ ترانہ شہر میں  ایک روز قبل درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔