کیا پتہ پھر جيل چلا جاؤں

کراچی :میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کا مسئلہ جوں کا توں ہے کیا پتہ آج کے بعد ایف آئی آر کٹ جائے،پھرجیل چلاجاؤں۔

کیا پتہ پھر جيل چلا جاؤں

کراچی :میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کا مسئلہ جوں کا توں ہے کیا پتہ آج کے بعد ایف آئی آر کٹ جائے،پھرجیل چلاجاؤں۔کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہناتھا کہ جیل گیا لیکن تاجر برادری نے میرا ساتھ نہیں دیا، بزنس کمیونٹی سے شکایات ہیں.وسیم اختر کا کہنا تھا کہ آج بولنےکا موقع ملاہےتوبولوں گا، تاجربرادری اپنے مسئلے کیلئے تو اسلام آباد، دبئی چلی جاتی ہے لیکن شہرکامسئلہ جوں کا توں ہے۔

 میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کیا پتہ آج کے بعد ایف آئی آرکٹ جائے،پھرجیل چلاجاؤں،مجھے میئرشپ سےہٹانےکیلئےپارٹی پربہت پریشرتھا، میئرکیلئےنامزدگی فارم بھرےتو40آیف آئی آرکٹ گئیں۔انہوں نے کہا کہ شہرکی اونرشپ لینے کیلئے کوئی تیارنہیں،بیرون ملک چھٹیاں منانیوالے کراچی سے متعلق نہیں سوچتے،کراچی پر سیاست ہورہی ہے،مینڈیٹ میرے پاس ہے۔

وسیم اخترکا مزید کہنا تھا کہ سال میں6ارب روپے کہاں گئے، آپ شہر کا ساتھ دیں،میرا نہیں،متحدہ کاسمجھ کر آپ پر بھی ایف آئی آرکٹ جائے گی۔