اساتذہ کی تنخواہیں یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے بلوچستان ٹیچرز ایسوسی ایشن کی درخواست نمٹا دی ۔ جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ اساتذہ بازارمیں کھڑے ہوکر احتجاج کریں ۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔

اساتذہ کی تنخواہیں یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے بلوچستان ٹیچرز ایسوسی ایشن کی درخواست نمٹا دی ۔ جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ اساتذہ بازارمیں کھڑے ہوکر احتجاج کریں ۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔سپریم کورٹ میں دائربلوچستان ٹیچرز ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔  وکیل درخواستگزار عاصمہ جہانگیر نے دلائل میں کہا کہ کیا احتجاج صرف وکلا اور سیاستدانوں کا حق ہے؟ بلوچستان ہائیکورٹ نےاساتذہ کےاحتجاج پرپابندی عائد کی ۔

جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ سرکاری ملازم قانون کے دائرہ میں رہ کراحتجاج کرسکتا ہے ۔ سول سروس ایکٹ کےدائرہ سے باہر احتجاج پرکارروائی ہونی چاہیے ۔ بھرتیاں جعلی ہوں توتنخواہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔سپریم کورٹ نے اساتذہ کوتنخواؤں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔