عائشہ گلا لئی عمران خان کیخلاف شواہد کو عوام میں لانا چاہئے:ریحام خان

عائشہ گلا لئی عمران خان کیخلاف شواہد کو عوام میں لانا چاہئے:ریحام خان
کیپشن: rehaam khan interview ریحام خان انٹرویو

اسلام آباد:ریحام خان نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی کے پاس عمران خان کیخلاف کوئی ثبوت ہے تو اسے پیش کرنا چاہئے ، جہاں بے وفائی ہو وہاں گزارا نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے ایک نظریے سے شادی کی تھی ، عمران خان کے ساتھ لومیرج نہیں تھی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے لگا تھا کہ عمران اور میرے خیالات ایک طرح کے ہیں ، نکاح کا تقدس ہوتا ہے مجھے وہ تقدس دکھائی نہیں دیا جہاں بے وفائی وہاں گزارا نہیں ہو سکتا ہے۔

ریحام کا کہنا تھا کہ جب کوئی دھوکا اور جھوٹ بولتا ہے یا مان کو توڑتا ہے تو گزارا نہیں ہو سکتا ، پٹھان دوستی اور محبت میں جان بھی دے سکتے ہیں ، مجھے اپنی بچی کو سکول سے نکالنا پڑا تھا۔

انھوں نے کہا کہ میرے خلاف بیانات دینے پر عون چودھری کو کوئی سیاسی پوزیشن نہیں ملے گی ، شادی کے پورےعرصے میں عائشہ گلالئی کبھی کسی ایونٹ میں نہیں آئیں۔

عون چودھری ہمارے نکاح کے گواہ تھے ان کو ہمیشہ چھوٹا بھائی سمجھا ، امیر مقام کے ساتھ میری کوئی دعا سلام بھی نہیں ، عائشہ گلالئی سے میری کوئی سلام دعا نہیں ہے ، عائشہ گلالئی کے پاس عمران خان کیخلاف کوئی ثبوت ہے تو انہیں دکھانا چاہئے۔