کشمیری عالم برادری کا ضمیر جاگنے کے منتظر ہیں : آرمی چیف

کشمیری عالم برادری کا ضمیر جاگنے کے منتظر ہیں : آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری برادری عالمی برادری کا ضمیر جاگنے کی منتظر ہے ، قابض بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری برادری عالمی برادری کا ضمیر جاگنے کی منتظر ہے ، قابض بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ظلم وستم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا ،عظیم قربانیوں کی منزل انشا اللہ کامیابی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیری عوام رائے شماری کا حق چاہتے ہیں۔ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی۔ بھارتی جارحیت اور مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی۔