ڈمی سربراہی قبول نہیں ، فاروق ستار کا آج کارکنوں کا بڑا اجلاس بلانے کا اعلان

ڈمی سربراہی قبول نہیں ، فاروق ستار کا آج کارکنوں کا بڑا اجلاس بلانے کا اعلان
کیپشن: mom pakistan farooq sattar karachi ایم کیو ایم فاروق ستار کراچی

کراچی :متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہاہے کہ مجھےجماعت کی ڈمی سربراہی کسی صورت قبول نہیں ہے ، بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس غیر آئینی تھا ، میرے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے اجلاس کے دوران کامران ٹیسوری پر اختلافات کے بعد فاروق ستار نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈمی سرابراہی کسی صورت قبول نہیں ہے ، میرے نام پر دھوکہ دے کر لوگوں کو بہادر آباد بلایا گیا ، بہادر آباد میں ہونے والا اجلاس غیر آئینی تھا۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک نظریاتی جماعت ہے ، میرے منع کرنے کے باوجود رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ، عزت و احترام دل سے ہوتا ہے زبان سے نہیں ہوتا ، ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کر تا ہوں ۔

فاروق ستار نے کہا کہ آج دن کو کارکنوں کا بڑ ااجلاس بلائیں گے ، میں نے تنکا تنکا جوڑ کر پارٹی کو یہاں تک پہنچایا ہے ، رابطہ کمیٹی کا اجلاس نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے ، فاروق ستار کے خطاب کے دوران کارکنوں نے مخالفین کیخلاف بھرپور نعرے بازی کی۔