مالدیپ میں پندرہ روز کیلئے ایمرجنسی نافذ ،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت2 جج اور اپوزیشن لیڈر گرفتار

مالدیپ میں پندرہ روز کیلئے ایمرجنسی نافذ ،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت2 جج اور اپوزیشن لیڈر گرفتار

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

مالی:مالدیپ میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا اور صدر عبداللہ یامین نے پندرہ روز کیلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ میں صدر کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دو ججز اوراپوزیشن لیڈرکو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فوج نے سپریم کورٹ کو تالے لگا کر ججوں کو اندر بند کردیا۔

خیال رہے کہ مالدیپ کی سپریم کورٹ کی جانب سے9سیاسی قیدیوں کی رہائی کے عدالتی حکم کو صدر مملکت نے مسترد کردیا تھا جوکہ جو حکومت اور اعلیٰ عدلیہ میں اختلافات کی وجہ بنیں۔مالدیپ کے صدر کا کہنا تھا کہ صدر عبداللہ یامین کا کہنا ہے سیاسی قیدیوں پر دہشتگردی کے الزامات ختم کرناسپریم کورٹ کا غیر آئینی فیصلہ ہے۔