ملتان ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع،مشکوک باکس سے آتش بازی کا سامان برآمد

ملتان ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع،مشکوک باکس سے آتش بازی کا سامان برآمد

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

ملتان:ملتان ایئر پورٹ پر بم کی اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کا سرچ آپریشن۔

ذرائع کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے کارگو ایریا سے مشکوک باکس سے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا گیا ۔

بم ڈسپوزل سکواڈ اور حساس اداروں نے سرچنگ کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔ بم کی اطلاع 15 پر کال کر کے دی گئی تھی جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔