کرکٹر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

کرکٹر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

لاہور: پاکستان سپر لیگ  سے شہرت حاصل کرنے والے نوجوان آل راؤنڈر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز کی اہلیہ کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے اور دونوں کی شادی وہیں انجام پائی۔

شادی کی تقریب میں محمد نواز نے کالا پینٹ کوٹ جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید گاؤن زیب تن کیا۔

شادی کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے محمد نواز نے لکھا کہ اللہ کی رحمت سے ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ دونوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں