عاصمہ رانی قتل کیس، سپریم کورٹ نے فواد چودھری کو طلب کر لیا

عاصمہ رانی قتل کیس، سپریم کورٹ نے فواد چودھری کو طلب کر لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے فواد چودھری کو عاصمہ قتل کیس میں فوری طور پر طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ دوسروں پر تنقید کی جاتی ہے اپنی پولیس بہت اچھی ہے کیونکہ فواد چودھری کہتے ہیں ہماری پولیس بہت مثالی ہے۔ انکو طلب کر لیتے ہیں تاکہ پتہ چلے کتنی مثالی پولیس ہے۔

سماعت دوران آئی جی کے پی کے پولیس سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایک بچی کے ساتھ اتنا بڑا واقعہ ہو گیا کوئی پیش رفت نہیں یہ نوٹس آپ کے لیے نہیں شہریوں کیلئے لئے جاتے ہیں۔

عدالت نے کے پی کے پولیس کو رپورٹ کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔ عدالت نے پنجاب فرانزک لیب کو کے پی پولیس کو جلد رپورٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں