میرے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے، نواز شریف

میرے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے، نواز شریف

اسلام آباد:پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی وکلاء اور کارکنوں سے ملاقات ہوئی جس میں احتساب عدالت میں پیشی اور قانونی نکات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم اور حالیہ جلسوں پر تبادلہ خیال، پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کی پشاور اور مظفر آباد میں کامیاب جلسوں پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا عوامی عدالت نے میری نا اہلی کو مسترد کر دیا ہے اور تمام مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا وقت ثابت کرے گا میرے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے جو صرف میرے نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش ہے کیونکہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے۔

نواز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی مینڈیٹ کو چھیننے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ ملاقات میں مریم نواز، امیر مقام، مریم اورنگزیب، آصف کرمانی، حنیف عباسی، سعود مجید اور مصدق ملک بھی شریک تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں