صارف موبائل سم کی معطلی کے ایک سال بعد دوبارہ بحال کراسکتا ہے:یو اے ای میں نئی ہدایات جاری

صارف موبائل سم کی معطلی کے ایک سال بعد دوبارہ بحال کراسکتا ہے:یو اے ای میں نئی ہدایات جاری

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

دبئی:متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نئی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے مطابق صارف اپنی سم کو معطلی کے بعد ایک سال کے اندر دوبارہ بحال کراسکتا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مواصلاتی اتھارٹی کے نئے ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی کمپنی موبائل سم کو معطل کرنے کے بعد ایک سال تک کسی اور کے نام سے جاری نہیں کرسکتی اور اگر کمپنی سم کسی دوسرے صارف کے نام جاری کرنا چاہتی ہو تو اسے صارف یا پھر مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت مطلوب ہوگی۔