چین نے ایک اور میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

چین نے ایک اور میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

بیجنگ: چین نے ایک اور میزائل شکن نظام کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گراﺅنڈ بیسڈ مڈکورس میزائل شکن ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تجربہ کے دوران تمام اہداف کامیابی سے پورے ہوئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔

ادھر بھارت نے جوہری صلاحیت کے حامل اگنی ون (اے) بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اڑیسہ میں بھارتی فوج کی سٹرٹیجک فورس کمانڈ نے سات سو کلو میٹر تک مار کرنے والے اگنی میزائل کے اٹھارہویں ورژن کا انتینگرینڈ ٹیسٹ رینج سے تجربہ کیا ہے۔

پندرہ میٹر طویل اگنی میزائل کا وزن بارہ ٹن ہے جو کہ ایک ہزار کلو گرام وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں