ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد تک کی کمی

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد تک کی کمی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

سنگاپور : ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد تک گر گئی ہے جس کی وجہ وال سٹریٹ سٹاک یکسچینج میں خلاف توقع پیر کو زبردست مندی رہنا ہے۔

سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی اپریل کے لئے سپلائی 74 سینٹ (1.1 فیصد) کمی کے ساتھ 66.88 ڈالر فی بیرل اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کی سپلائی 77سینٹ (1.2فیصد) کمی کے ساتھ63.38 ڈالر فی بیرل طے پائی۔گذشتہ ماہ کے مقابلے میں برنٹ کی فی بیرل قیمت میں 4 ڈالر اور امریکی تیل کے نرخ میں3 ڈالر سے زائد کی کمی آ چکی ہے۔