دبئی میں جائیدادیں بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے، عمران خان کا مطالبہ

دبئی میں جائیدادیں بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے، عمران خان کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہا 7 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے دبئی میں 10 ارب ڈالر سے زائد کی جائیدادیں خرید رکھی ہیں ۔ یہ جائیدادیں ملکی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریدی گئی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے خلاف سخت قانون نافذ ہو چکا اور نیب کو دبئی کے ان چوروں کا بھی بندوبست کرنا چاہیے۔

یاد رہے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ 7 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں نے دبئی میں 11 سو ارب روپے سے زیادہ کی جائیدادیں بنا رکھی ہیں جن میں سے 95 فی صد افراد نے پاکستان میں اپنے ٹیکس گوشواروں میں کچھ نہیں بتایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں