سابق عراقی صدر صدام حسین کی بیٹی کا نام اشتہاری افراد کی فہرست میں شامل

سابق عراقی صدر صدام حسین کی بیٹی کا نام اشتہاری افراد کی فہرست میں شامل

بغداد: عراقی حکومت نے داعش ، القاعدہ اور کالعدم البعث پارٹی سے منسوب سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد سمیت 60 اشتہاری افراد کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔

عراقی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے داعش ، القاعدہ اور کالعدم بعث پارٹی سے منسلک 60 مطلوب افراد کی پہلی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغدکو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے ۔

عراقی انٹرپول کے سربراہ میجر جنرل صادق عبدالرحمان کا کہناہے کہ داعش تنظیم کے رہنما ابو بکر البغدادی صرف عراقی عدلیہ کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو مطلوب ہے۔دوسری جانبسابق عراقی صدر کی جلا وطن صاحبزادی رغد صدام حسین نے اشتہاریوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نام عراق کے اشتہاریوں میں شامل کرنا میری توہین ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کروں گی۔

واضح رہے کہ رغد صدام حسین ان دنوں اردن میں قیام پذیر ہیں ۔ عراقی فہرست میں داعش کے 28، القاعدہ کے 12اور بعث پارٹی کے 20 رہنماﺅں کے نام درج کئے گئے ہیں۔