بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی کے دوران 11 ملزمان گرفتار

بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی کے دوران 11 ملزمان گرفتار


راولپنڈی : ایف سی بلوچستان نے بولان کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 11ملزمان گرفتار کرلئے‘ ملزمان سے اسلحہ ‘ بارودی مواد‘ ڈیٹونیٹر ‘ موبائل سمز اور مواصلاتی سامان برآمد کیا گیا۔


پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے بولان کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گیارہ ملزمان گرفتار کرلئے۔ کارروائی سرخاب کے علاقے میں افعان مہاجرین کے کیمپ میں کی گئی۔ایف سی بلوچستان نے حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی ملزمان سے اسلحہ‘ بارودی مواد‘ ڈیٹونیٹرز برآمد کئے گئے اس کے علاوہ ملزمان سے موبائل سمز اور مواصلاتی سامان بھی برآمد کیا گیا۔