آصف زرداری کوپہلی حکومت نواز شریف نے دی، خواجہ آصف

آصف زرداری کوپہلی حکومت نواز شریف نے دی، خواجہ آصف

اسلام آباد : وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کوپہلی حکومت نوازشریف نے دی تھی،آصف زرداری کوپہلی حکومت دینے کامیں عینی شاہد ہوں۔
وزیرخارجہ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری کوپہلی حکومت دینے کامیں عینی شاہد ہوں۔آصف زرداری کوپہلی حکومت بھی نوازشریف نے دی تھی۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں جوہارس ٹریڈنگ کررہاہے وہ سب جانتے ہیں۔کل تک سینیٹ امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیاجائے گا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی۔