عوام کی ہر عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آرہا ہے : مریم نواز شریف

عوام کی ہر عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آرہا ہے : مریم نواز شریف


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک عوام کی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آرہا ہے۔


احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف عوام کی ہر عدالت سے سرخ رو ہو رہے ہیں، کیونکہ عوام کی عدالت نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے رہی ہیں۔ عوام نواز شریف کو ہی اپنا لیڈر مانتی ہے اور آج بھی ان کا فیصلہ نوا ز شریف کے حق میں ہے۔