راو انوار پر ضرور مقدمہ چلایا جائے گا, مراد علی شاہ

خیرپور: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہپیپلز پارٹی کسی بھی ملزم کا ساتھ نہیں دیتی راو انوار پر ضرور مقدمہ چلایا جائے گا, ایم کیو ایم کی دھڑے بندی کے بعد آنے والے بیانات پر افسوس ہے، جنہیں اپنے لوگوں پر ہی اعتماد نہیں وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔
خیرپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت امن و امان کی صورتحال سب سے زیادہ سندھ میں بہتر ہے اور کراچی کے امن سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔نقیب اللہ قتل سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی ملزم کا ساتھ نہیں دیتی راو انوار پر ضرور مقدمہ چلایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ راو انوار اس وقت ایک ملزم ہے اور اگر وہ بے قصور ہیں تو خود کو عدالت میں پیش کرکے بے قصور ثابت کریں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے نقیب اللہ قتل کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی تھی جس میں قابل افسران تھے، جو بھی لوگ موقع پر موجود تھے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔