ہمیں آئین اور قانون کے مطابق انصاف چاہیے : پرویز رشید

ہمیں آئین اور قانون کے مطابق انصاف چاہیے : پرویز رشید


اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہمیں آئین اور قانون کے مطابق انصاف چاہئے‘ انصاف کی تلاش میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں‘ امید ہے ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا‘ اس وقت تو ہمیں تحریک انصاف کا انصاف نظر آرہا ہے‘ 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام انصاف کریں گے ان کے ساتھ بھی جنہوں نے ناانصافی کی اور ان کے ساتھ بھی جو انصاف کے حق دار ہیں۔


سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت میں انصاف کیلئے آتا ہوں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہورہا ہے ہمیں آئین اور قانون کے مطابق انصاف چاہئے۔ انصاف کی تلاش میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ امید ہے ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگااس وقت تو ہمیں تحریک انصاف کا انصاف نظر آرہا ہے 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام انصاف کریں گے ان سے بھی جنہوں نے ناانصافی کی اور ان سے بھی جو انصاف کے حق دار ہیں پاکستان کے اندر اتفاق قوم نے مظفر آباد اور پشاور میں دیکھ لیا۔