یونس خان پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے خواہش مند

یونس خان پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے خواہش مند

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ بلے باز یونس خان نے انڈر 19 قومی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کردی۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر انھیں نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کا موقع ملا، تو یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہوگا اور وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کریں گے، اگر انھیں اس عہدے کی پیش کش ہوئی، تو انھیں خوشی ہوگی مگر ہر بار شکست کے بعد تبدیلی کی بات کرنا مناسب نہیں، جب جب ٹیم ہارتی ہے، ایسی باتیں شروع ہوجاتی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی جونیئر ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کی تاہم اسے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کےخلاف 203 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کوچ کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، قومی انڈر 19 ٹیم کے موجودہ کوچ منصوررانا جبکہ ندیم خان ٹیم کے منیجر ہیں۔چند کرکٹ حلقوں کی جانب سے اس ضمن میںیونس خان کو موزوں قرار دیا جارہا ہے۔