سندھ رینجرز کو مزید 90 روز کیلئے خصوصی اختیارات مل گئے

سندھ رینجرز کو مزید 90 روز کیلئے خصوصی اختیارات مل گئے

کراچی : صوبائی و وفاقی وزات داخلہ نے شہر قائد میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت مزید 90 روز کیلئے بڑھا نے کی منظوری دے دی جس کے بعد سندھ رینجرز 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مطابق رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائیوں کرسکتی ہے۔
اس حوالے سے وزات داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق رینجرز کو کراچی میں یہ خصوصی اختیارات 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تفویض کیے گئے ہیں اور اب انہیں 10 اپریل 2018 تک وسعت دے دی گئی ہے۔اس سے قبل 9 جنوری کو بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دی تھی۔