کراچی پولیس رائو انوار کی گرفتاری میں ناکام ، آئی جی سندھ کو ٹاسک مل گیا

کراچی پولیس رائو انوار کی گرفتاری میں ناکام ، آئی جی سندھ کو ٹاسک مل گیا
کیپشن: karchi police officer rao anwar کراچی پولیس رائو انوار

کراچی:کراچی پولیس رائو انوار کی گرفتاری میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ، انکائونٹر سپیشلسٹ کی گرفتاری کا ٹاسک ایڈیشنل آئی جی سندھ کو دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس رائو انوار کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی ، گرفتاری کا ٹاسک ملنے والی ٹیم کو تفتیش کے لیے تمام ذرائع استعمال کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

سابق ایس ایس پی ملیر ، کراچی سے اسلام آباد ائیر پورٹ تک ہو آیا لیکن کوئی پکڑ نہ پایا ، راؤ انوار اپنے ہی ساتھیوں کیلئے ڈان بن گیا  ہے ، جسے پکڑنا ممکن ہی نہیں ، کراچی پولیس کیلئے ناممکن ہو چکا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی وضاحتیں کام آئیں نہ آئی جی سندھ  اے ڈی خواجہ کی سپریم کورٹ میں پیشیاں ، جرگہ احتجاج کرتا رہا ، عدالت کی دی گئی نئی ڈیڈ لائن بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔

 آئی جی سندھ نے تمام اداروں کو رائو انوار کی گرفتاری کے لیے خط بھی لکھا ، گرفتاری کا  ٹاسک ایڈیشنل آئی جی سندھ کو دے دیا گیا۔