کور کمانڈر پشاورکی ا خیبر ایجنسی میں منعقدہ تقریب میں شرکت

کور کمانڈر پشاورکی ا خیبر ایجنسی میں منعقدہ تقریب میں شرکت

راولپنڈی: کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے خیبر ایجنسی میں پانچویں 5ویں بیرا ڈی ریڈیکلائزیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے پروگرام کو مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے خیبر ایجنسی کے دورے کے دوران امن کی بحالی کے لئے سیکورٹی اداروں کی حمائت کرنے پرقبائیلیوں کے کردار کو سراہا۔ دوسری جانب کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن پراگلے مورچوں کادورہ کیا جس میں انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کاموثرجواب دینے پران کی تعریف کی۔