6.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا کر رکھ دیا ، متعدد عمارتیں زمین بوس

6.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا کر رکھ دیا ، متعدد عمارتیں زمین بوس
کیپشن: taiwan earth quake buildings demolishs تائیوان میں شدید زلزلہ عمارتیں منہدم

ہولین : 6.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کے شہر ہولین کو ہلا کر رکھ دیا ، متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تائیوان 6.4 شدت کے زلزلے سے گونج اٹھا ، سب سے زیادہ شہر ہولین متاثر ہوا جہاں مدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

زلزلہ رات کو مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر پچاس منٹ پر آیا اور اس کا مرکز تائیوان کے ساحل سے بیس کلو میٹر دور سمندر میں تھا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے لگائی جانے والی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کثیر المنزلہ عمارتوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

امدادی کارکن ایک کثیر المنزلہ ہوٹل کی عمارت میں، جو زلزلے سے ایک سمت جھکے گئی تھی، پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہے تھے۔