نواز شریف کو ہسپتال سے جیل منتقل کرنیکا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان وزیر اعلی پنجاب

نواز شریف کو ہسپتال سے جیل منتقل کرنیکا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان وزیر اعلی پنجاب
کیپشن: میڈیکل بورڈ کی جانب سے رپورٹس کا جائزہ لیکر جو بھی ہدایات کی جائیں گی عمل ہو گا، شہباز گل۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ترجمان وزیر اعلی پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور پنجاب میڈیکل بورڈ نے نئی رپورٹس کا معائنہ کرنا ہے اور ابھی تک پنجاب حکومت نے نواز شریف کو جیل منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری نہیں کئے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے رپورٹس کا جائزہ لیکر جو بھی ہدایات کی جائیں گی عمل ہو گا۔

اس سے قبل سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے اپنی تجاویز محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیج دی ہیں۔ نواز شریف کے دل کا علاج سروسز میں ممکن نہیں اور دل کے علاج کیلئے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جنہیں ہفتے کے روز ڈاکٹروں کی سفارش پر جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔