سعودی عرب کے ہسپتال سے ہوشربا خبرآگئی

سعودی عرب کے ہسپتال سے ہوشربا خبرآگئی
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ ۔۔۔ عرب نیوز

مکہ مکرمہ : سعودی عرب کے کنگ فیصل ہسپتال چلانے والی کمپنی نے ملازمین کے 8 ماہ کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کنگ فیصل ہسپتال کے ملازمین نے احتجاج کیا ہے کہ انہیں 8 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی  متعدد ملازمین نے پانچ ماہ سے بھی تنخواہوں کی شکل نہیں دیکھی ۔

کنگ فیصل ہسپتال کا انتظام چلانے والی نجی کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس ضمن میں کسی بھی طرح کا موقف دینے سے گریز کیا ہے ۔تاہم ورکروں کی بڑی تعداد نے وزات عمل سے رابط کرنے کا لائحہ عمل اختیار کر لیا ہے ۔

ملازمین جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں کا کہناہے کہ کمپنی کی طرف سے کسی بھی نمائندے نے تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی نہیں کروائی ۔